پشاور:ن لیگ کی اپنے5 لیگی ممبران اسمبلی کے بدلے پی ٹی آئی کے سابق ممبراسمبلی کو قبول کرکےخفت مٹانے کی کوشش ،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پشاور میں تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے پشاور پریس کلب میں ایک تقریب میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر داور خان کنڈی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی لانے کا دعوٰی کیا تھا مگر کوئی تبدیلی نہ لائی گئی بلکہ ہمارا ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ملک کی بہتری کے لیے مسلم لیگ ن میں شمولیت کر رہا ہوں اور نواز شریف کی قیادت میں ملک کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔اس موقع پر ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 18 ماہ میں ایک بھی چوری ثابت نہیں ہو سکی بلکہ ان 18 ماہ میں 12 ارب ڈالر قرض لیے گئے مگر اس سے حکومت سے ایک بھی منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا،جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں تبدیلی نہیں آسکتی۔خیال رہے کہ داور خان کنڈی 2013 کے عام انتخابات میں این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔لیکن 2018 کے الیکشن میں خراب کارکردگی کی وجہ سے عمران خان نے ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی تھی