برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔

باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کے مظاہرے کے موقع پر امن و امان رکھنے کے لیے پولیس بھی موجود تھی، مظاہرین نے ساؤنڈ سسٹم پر بلند آواز میں لیگی ترانے بھی لگائے ن لیگی کارکنوں نے لندن میں عمران خان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے گھر کے باہر لیگی کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

کارکنوں نے ملتان جلسے کے دوران عمران خان کی جانب سے مریم نواز کے لئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کی-

برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) کے صدرناصر بٹ کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن یہ احتجاج پی ٹی آئی کےمظاہرے کے جواب میں کر رہی ہےعمران خان عوام کو بہکانے کے لیے روز نئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔

گھر کے سامنے احتجاج کے اعلان پر جمائما کا ردعمل آ گیا

قبل ازیں ن لیگ برطانیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کے جواب میں ایسا کرنے پر مجبور ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے اتوار کو ایون فیلڈ میں ن لیگی قائد کے بیٹوں کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا انہیں بارہا سمجھا چکے ہیں کہ فیمیلیز کو سیاست میں نہ گھسیٹیں لیکن وہ یہ بات نہیں سمجھ رہے۔

انہوں نےکہا تھا کہ پی ٹی آئی کےجواب میں عمران خان کے بچے جہاں رہتے ہیں، جمائما کے گھر کے باہر احتجاج کیلئے جائیں گے جمائما سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ہم عمران خان کے بچوں کے گھر کے باہر احتجاج کریں گے-

ن لیگ برطانیہ کےصدر نےکہا تھا کہ ہم یہاں ایسا کلچرپروموٹ نہیں کرنا چاہتےانہیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، گھروں کے باہر مظاہروں سے پرہیزکرنا چاہئےپی ٹی آئی کو چاہئے کہ احتجاج کی کال واپس لے اور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے پاکستان کی قیادت کا گھر پاکستان کا سفارتخانہ ہوتا ہے، وہاں احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔

بھارت روس سے کتنا تیل لے رہا؟ تحریک انصاف کے پروپیگنڈے کی حقیقت سامنے آ گئی

Shares: