جلسے میں آتے ہوئے ن لیگی اہم شخصیت کی گاڑی الٹ گئی

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان جلسے میں‌ اپوزیشن کے کارکنان جوق در جوق جلسے میں آرہے ہیں. جلسے میں آتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما جمیلہ پراچہ کی گاڑی الٹ گئی جس وجہ سے گاڑی تباہ ہو گئی جبکہ جمیلہ پراچہ زخمی ہوئی ہیں‌اور ان کو چوٹیں‌آئی ہیں. اسی طرح پشاور موٹر وے پر دیگر حادثے میں کئی گاڑیاں‌ ٹکرائی ہیں.


مینار پاکستان جلسے میں‌ پورے پاکستان سے کافلے آ رہے ہیں. پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ہونے والے جلسے میں ہر جماعت اپنے اپنے کارکنان کو لا رہی ہے اسی طرح سیاسی قیادت بھی اس جلسےمیں‌ آ رہی ہے .

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام ملک کی خاطرآج باہر نکلیں اورحکومت کو آخری دھکا لگائیں، لاہور والوں کو پیغام ہےکہ آپ کی مشکلات کااحساس ہے۔

مینار پاکستان جلسے کیلئے جاتی امرا سے روانگی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام پی ڈی ایم کی کال پر نہیں، عوام کی کال پرپی ڈی ایم باہرنکلی ہے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جلسے میں ماسک پہن کر آئیں۔

Shares: