پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور پریس کلب آمد

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمیٰ بخاری اورعطاءاللہ تاررڑ نے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔ صدرارشد انصاری ، نائب صدر قذافی بٹ ، ممبران گورننگ باڈی عمران شیخ اور طارق محمود مغل نے معزز مہمانوں کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ عظمیٰ بخاری نے صحافیوں میں کروناوباءسے بچاﺅ کی کٹس تقسیم کیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صحافی ملک و قوم کاسرمایہ ہوتے ہیں، امن ہو یا جنگ اور ہرقسم کے اچھے برے حالات میںصحافی ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے،صحافی جس اندازمیں ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں وہ قابل ستائش ہے آج کلب آنے کا مقصد بھی صحافیوں کے ساتھ یکجہتی کرناہے اورمیں سمجھتی ہوں کہ ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے معاشرے کے تمام مکتبہ فکر کو ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنی چاہیے۔صدر ارشد انصاری نے مسلم لیگ کے رہنماﺅں کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

بابرڈوگر
سیکرٹری

Shares: