ن لیگی رہنما کتنی بے نامی جائیداد کے مالک نکلے؟ ایف بی آر متحرک

0
42

ن لیگی رہنما کتنی بے نامی جائیداد کے مالک نکلے؟ ایف بی آر متحرک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن چودھری تنویر بے نامی جائیداد کیس میں ملوث نکلے،ایف بی آر نے چودھری تنویر کے خلاف ایجوکیٹنگ اتھارٹی میں ریفرنس دائر کردیا ،

بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

ایف بی آر کے مطابق سینیٹرچودھری تنویر7ہزار 125 کنال زمین کے اصل مالک ہیں،چودھری تنویرکی جائیداد کی مالیت 15ارب روپے سے زائد ہے،چودھری تنویرکی اراضی چوکیدار،سیکیورٹی گارڈ اورگن مین کے نام ہے، چودھری تنویر کی زمین اسلام آباد نیو ایئر پورٹ کے قریب ہے،

بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

ایف بی آر کے مطابق چودھری تنویر کے 6بے نامی افراد نے کبھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے،ایف بی آر نے چودھری تنویر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا.

واضح رہے کہ بے نامی جائیدادوں کے خلاف کاروائی کا حکم وزیراعظم عمران خان نے دیا تھا، سابق صدر آصف زرداری کی بے نامی جائیداد ضبط ہو چکی ہے، حکومت نے ڈی سیز کو مراسلے میں کہا تھا کہ بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کریں اور کاروائی کریں

Leave a reply