ن لیگی رہنماؤں کی آج عدالت میں ہو گی پیشی، مگر کس کس کی؟

0
33

ن لیگی رہنماؤں کی آج عدالت میں ہو گی پیشی، مگر کس کس کی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آج مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی پیشیاں ہوں گی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کےخلاف رمضان شوگرمل کیس کی سماعت ہوگی ،حمزہ شہباز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیا جائے گا ،حمزہ شہبازکے خلاف آمدن سے زائداثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس کی سماعت بھی ہوگی

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

پیراگون اسکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کے کیس پر سماعت ہوگی ،خواجہ سعد اورسلمان رفیق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیا جائے گا

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت پیشی کے حوالہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

بے قصور ہوں، فرد جرم ختم کی جائے، سعد رفیق کی عدالت سے استدعا

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Leave a reply