باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ن لیگی سابق ایم پی اے پر مبینہ طور پر گولیاں چل گئیں، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
مقدمہ شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سابق ایم پی اے میاں عبدالروف کی مدعیت میں درج کیا گیا، 12 نامزد سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ عبدالرؤف سکندر بھٹی کے گھر سے نکلے تو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی، ملزمان نے کہا کہ ہم آپکو الیکشن مہم نہیں چلانے دیں گے، ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کی تو سابق ایم پی اے عبدالروف نے بھاگ کر جان بچائی،
پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے پر تشدد اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سابق ایم پی اے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے، آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے








