ن لیگ کا 15 جنوری سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان

ہمارا شروع دن سے مؤقف ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد بروقت ہونا چاہیئے
elections 2024

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 15 جنوری سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ نوازشریف کی قیادت میں انتخابی مہم کا آغاز 15جنوری سےکررہے ہیں مسلم لیگ (ن) میں ٹکٹوں کی تقسیم پر کوئی اختلاف نہیں صرف چند حلقوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ ایک یا 2 دن تک امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی، الیکشن کے التواء کے حق میں نہیں ہیں، ہمارا شروع دن سے مؤقف ہے کہ شفاف الیکشن کا انعقاد بروقت ہونا چاہیئے۔
https://x.com/RanaSanaullahPK/status/1745017305254535668?s=20
اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور شہبازشریف 15جنوری سے انتخابی مہم شروع کریں گے، نوازشریف 17 جنوری سے جلسوں کا آغاز کریں گے، نوازشریف 15ڈویژنز میں مختلف جگہوں پر عوام سے خطاب کریں گے، مریم نواز اور شہبازشریف کا بھی پروگرام ترتیب پاگیا ہے، حمزہ شہبازلاہور کو دیکھیں گے، انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف ہی کریں گے، ہماری لیڈر شپ ڈسٹرکٹ وائس جلسوں سے خطاب کرے گی، اب ہم باقاعدہ عوام میں نظر آئیں گے۔

Comments are closed.