مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا ماڈل ٹاون میں اہم اجلاس
باغی ٹی وی :پارٹی ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا ماڈل ٹاون میں اجلاس، اجلاس ماڈل ٹاون میں شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوا
اجلاس میں شاہد خاقان عباسی احسن اقبال، رانا ثناءاللہ، رانا تنویر حسین، خواجہ سعد رفیق، ، شیزہ فاطمہ خواجہ، مریم اورنگزیب اور خرم دستگیر سمیت دیگر شریک ہوئے
اجلاس میں عید کے بعد ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے مشاورت ہوئی
لیگی قیادت کے اجلاس میں اے پی سی کا ایجنڈہ تیار کرنے اور دیگر امور پر بھی مشاورت کی
اے پی سی کے مقام اور ایجنڈے پر بھی حتمی مشاورت ہوئی