ن لیگی رکن اسمبلی نااہلی کے فیصلے کے خلاف پہنچا عدالت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف محمود نے اپنی نااہلی سے متعلق سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے.

کلثوم خلیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں سابق رکن اسمبلی نے الیکشن کمیشن اور سپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بناتے ہوئے کہا ہے کہ سنگل بنچ نے بی اے کی ڈگری پر میری نااہلی کا حکم دیا جبکہ کیس میں حقائق کو مخفی رکھا گیا،

عدالت میں‌ دائراپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعد م قرار دیا جائے

واضح رہے کہ 31 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کو نااہل کیا تھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا، ن لیگی ایم پی اے کو جعلی ڈگری کیس میں عدالت نے نااہل کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا تھا

کاشف چودھری کا تعلق بہاولنگر سے ہے اور وہ پی پی 241 سے الیکشن جیتے تھے،عدالت نے آج انہیں نااہل قرار دیتے ہوئے اس حلقے میں الیکشن کروانے کا حکم دیا

Shares: