مسلم لیگ ن سے اب میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انتخابات کے بعد نئی سیاسی جماعت بناؤں گا۔ شاہد خاقان عباسی
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کو فری اینڈ فئیر الیکشن کی بات کرنی چاہئیے تھی جو انہوں نے نہیں کی۔ الیکشن کے بعد ن لیگ کی بھی حکومت آ جائے ناکام ہو جائیگی۔ ن لیگ سمیت سب جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تین بڑی جماعتیں ناکام ہوچکی ہیں، ان کے پاس عوام کے مسائل کا حل نہیں، نئی جماعت اس ماحول میں نہیں بن سکتی، جو الیکشن نہیں لڑ رہے ان کو نیب میں بلایا جاتا ہے، جو الیکشن لڑ رہے ہیں انکا سوچیں کیا ہوگا، 6 ماہ قبل بتا دیا تھا الیکشن نہیں لڑوں گا، کہہ دیا تھا نہ ن لیگ کے ساتھ الیکشن لڑوں گا نہ خلاف۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کو ملکی مسائل کا ذریعہ بنانا سیاسی لیڈر شپ کا کام ہوتا ہے،الیکشن میں 2 ہفتے باقی ہیں کسی جماعت عوام کے مسائل کی بات کی؟ صرف یہ کہنا وہ چور ہے، وہ کہاں گیا یہ سیاست نہیں، اگر صرف اقتدار کی تلاش میں رہیں گے تو کچھ نہیں ملے گا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں 9 مئی کو ایک سانحہ سمجھتا ہوں، ملک میں جتھے فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوئے، 9 فروری آنے کو ہے کوئی کارروائی نہیں ہوئی، 9 مئی کے کرداروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر چیز ہر آدمی سمجھتا ہے کہ ڈیل ہوتی ہے، ووٹ کو عزت دو آئین کا بیانیہ ہے، آج ادارے سیاست میں جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، 1947 سے لیکر اب تک الیکشن چوری ہوا ہے، الیکشن کے ماحول میں دباؤ کا اثر پیدا کریں گے تو نقصان عوام اور ملک کا ہوگا۔کہ ن لیگ سے اب میرا کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے کی طرف کام کروں گا۔ ہم خیال لوگ اکٹھے کروں گا۔ ہو سکتا ہے کوئی اور جماعت بھی جوائن کر لوں۔ پی ٹی آئی جوائن نہیں کر رہا۔ نئی جماعت بنائی تو ٹیکس ادا کرنا کسی بھی رکن کیلئے بنیادی شرط ہو گی۔