پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر پارٹی رہنماؤں اور پارلیمانی ارکان کا اجلاس

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر پارٹی رہنماؤں اور پارلیمانی ارکان کا اجلاس

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر پارٹی رہنماوں اور پارلیمانی ارکان کا اجلاس جاری ہے جس کی صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کررہے ہیں.اجلاس میں پارٹی کی سیاسی اور پارلیمانی حکمت عملی پر غور جاری ہے اجلاس میں رانا ثناء اللہ، خرم دسگتیر، خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر ارکان ،راجہ ظفر الحق، پرویز رشید اور رانا تنویر بھی اجلاس میں ویڈیو لنک سے شریک ہوئے

صدر پاکستان مسلم لیگ پارٹی کی کاروائیوں کا جائزہ لے کر آپ ڈیٹ لے رہے ہیں ÷اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہماری بنائی ہوئی قومی حکمت عملی کو منظور کیا .پارٹی سطح پر قومی رضاکار پروگرام شروع کیا اور عوامی حکمت عملی دی.اس مشکل صورتحال میں عوام کی مالی مدد اور کورونا سے بچاو کی آگاہی مہم شروع کی .کورونا سے نمٹنے کے لئے ڈاکٹرز، طبی ماہرین اور طبی عملے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا.ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لئے ضروریات کا جائزہ لے کر جامع سفارشات مرتب کی گئیں

Comments are closed.