پاکستان مسلم لیگ ن کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے شہباز گل

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس میں شہباز گل نے کہا ہے کہ کل وزیراعظم بہاولپور کے دورے پر آ رہے ہیں وزیر اعظم کا یہ دورہ بطور خاص کسانوں کے لیے ہے وزیراعظم کل کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم کریں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کسانوں کے لیے کیا کیا ہے؟ وزیراعظم کل بتائیں گےانہوں نے کہا کہ ماضی میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ نہیں دیا جاتا تھا۔ ا

انہوں نے ن لیگ کو ازل سے کسانوں کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو کسانوں کی ہائے لگ گئی ہے-

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ 7/8 سال میں پہلی مرتبہ کاٹن کی فصل بھی بہتر ہو رہی ہے۔ہماری حکومت نے قانون سازی کے ساتھ ساتھ عمل درآمد بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کل بہاولپور کا دورہ کریں گے جہاں وزیر اعلی پنجاب وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کریں گے-

اس سے قبل شہباز گل نے اپنی ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ جون 2020 میں برآمدات 1.599 ارب ڈالر جبکہ جون 2021 کے دوران برآمدات 1.130 ارب ڈالر اضافہ سے 2.729 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جون 2020 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران مجموعی برآمدات میں %70.67 جبکہ مئی 2021 کے مقابلہ میں جون 2021 کے دوران برآمدات میں %63.32 اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ معیشت کے جعلی افلاطون آئے روز بھاشن بازی کیلئے آن وارد ہوتے ہیں حالانکہ انہی نالائقوں نے معیشت کو دگرگوں حالت میں پہنچایا تھا آج وطن عزیز کورونا سے جنگ جیتنےکے ساتھ ساتھ معیشت کی بحالی کی جانب بھی رواں دواں ہےملک ترقی کرے گا اور ریاست پر سیاست کو ترجیح دینے والے دیکھیں گے-

Comments are closed.