خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کوجتنا بڑا پروٹوکول دیا جارہا ہے وہی لاڈلے نظر آرہے ہیں، نوجوان ان چیزوں کوپسند نہیں کرتا کہ سلیکٹڈ لاڈلہ بن کر آجائے، نوجوانوں کی سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، نوجوان پاکستان کے مسائل کو سمجھتے ہیں، نوجوان دیکھ رہے ہیں دنیا کہاں اور ہم کدھر جا رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو معاشی پالیسیوں بارے میں تمام سیاسی پارٹیوں کو اپنا اپنا پروگرام دینا چاہئے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نےنجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے الیکشن قریب آئیں گے سیاسی گولہ باری تیز ہوتی جائے گی یہ کہنا کہ صرف بڑوں کو عقل ہوتی ہے ایسا نہیں ہے۔
سینئر رہنما پی پی نے مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے یا کیا جارہا ہے اچھا نہیں ہورہا، پھر وہی ماحول ہوگا، لاڈلہ اور 35 پنکچر کے نعرے لگیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ دوبارہ ایسا ماحول ہو، کسی کے کندھے پر چڑھ کر نہیں آنا چاہئے۔

Shares: