شوگر ایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمد کا فیصلہ نہ ہو سکا

0
111

وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس میں چینی کی برآمد کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی زیرصدارت شوگر ایڈوائزری بورڈکا اجلاس ہوا،اجلاس میں گوہر اعجاز نے شوگر ملز مالکان سے چینی کے اضافی سٹاک کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت طلب کرنے کے معاملہ پر غور کیا گیا اور شوگر ملز مالکان کو چینی کی مقامی کھپت پوری کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوگرملزایسوسی ایشن نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکامطالبہ کیا ہے،
شوگرملزایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ملک کی ضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے، ایسوسی ایشن نےاضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی، حکومت کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد کی اجازت دینےسےمقامی سطح پرچینی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ ملک میں وافر چینی موجود ہے,موجودہ ذخیرہ دوماہ کیلئےکافی ہے۔

Leave a reply