آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا

0
48

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے دورے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔

باغی ٹی وی: آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ مسٹر ناتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف ٹیم نے31 جنوری تا 9 فروری پاکستان کا دورہ کیا جو پروگرام کے نویں جائزے کےلیے تھا جب کہ دورے میں پاکستان سے تعمیری بات چیت ہوئی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن، آج معاہدہ ہونے کا امکان

اعلامیےمیں کہا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم میکرو اکنامک استحکام کے تحفظ کے لیے درکار پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے وزیراعظم کے عزم کا خیرمقدم کرتی ہے اور تعمیری بات چیت کے لیے حکام کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں ملکی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے کے لیے پالیسی اقدامات پر مشن کے دوران خاطر خواہ پیش رفت ہوئی۔ اہم ترجیحات میں مستقل ریونیو اقدامات کے ساتھ مالیاتی پوزیشن کو مضبوط بنانا، دورے میں مستقل ریونیو حصول کے اقدامات، نان ٹارگٹڈ سبسڈی میں کمی، غریب ترین طبقے کے سماجی تحفظ بڑھانے اور سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر بھی بات ہوئی۔

آئی ایم ایف معاہدہ؛ مثبت اور منفی دونوں اثرات پڑ سکتے. وفاقی وزیر خواجہ آصف

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ زر مبادلہ کی کمی کو بتدریج ختم کرنے کے لیے زر مبادلہ کی شرح کو مارکیٹ میں طے کرنے کی اجازت دینا مذاکرات میں گردشی قرض میں کمی کرکےتوانائی کے شعبےمیں عملداری یقینی بنانے اور پاکستانی حکام سے توانائی کی فراہمی بہترکرنے پربات ہوئی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ آئی ایم ایف ٹیم میکرو استحکام کے لیے پالیسیوں پر عمل درآمدکا خیر مقدم کرتا ہے، میکرواستحکام اور پائیدارترقی کےلیے سرکاری شراکت داروں سے مالی مدد پاکستان کے لیےضروری ہے، فیصلہ کن پالیسوں پربروقت عملدرآمد سے پاکستان میں میکرواستحکام آئےگا جب کہ ان پالیسیوں پر عملدر آمد کے لیے ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق مشن کے دورے پر جاری بیان آئی ایم ایف بورڈ میں زیربحث نہیں آئے گا۔

آئی ایم ایف کےحکومت کےساتھ معاملات طے پا گئے

Leave a reply