ن لیگی ایم این اے یوٹیلٹی اسٹور سے زبردستی غریبوں کے حصے کی چینی بھی لے گیا ،مقامی لوگ مشتعل

پشاور:ن لیگی ایم این اے یوٹیلٹی اسٹور سے زبردستی غریبوں کے حصے کی چینی بھی لے گیا ،مقامی لوگ مشتعل ،ادھر اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ عباسی نے یوٹیلٹی اسٹور سے دھمکی دے کرچینی زیادہ مقدارمیں حاصل کی، یوٹیلٹی اسٹور انتظامیہ نے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ کراس واقعے کی شکایت کی ہے۔

 

 

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کہ حیرانی کی بات ہے ن لیگ کی قیادت غریب عوام کے مال کولوٹنا اپناحق سمجھتی ہے، یہ رویہ شرمناک ہے،اب ایسا نہیں چلے گا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگِل نے الزام لگا یا ہے کہ این اے 15سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے مرتضیٰ عباسی نے یوٹیلٹی اسٹور سے دھمکی دے کرغریبوں کیلئےمختص چینی مقررہ تعداد سے کہیں زیادہ حاصل کی، یوٹیلٹی اسٹور پرموجود سامان حکومت کم قیمت پر غریب کی امداد کیلئے ٹیکس کے پیسے سے فراہم کرتی ہے۔

Comments are closed.