باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر ماہرین نے بریفنگ دی
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر تفصیلی آگاہ کیا، اوور سیزپاکستانیوں کوپاکستان کی سیاست کا لازمی جزوسمجھتے ہیں ،جی 20کوواجب الادا 3اعشاریہ 7ارب ڈالر قرض سال کے آخر تک موخر ہوگیا،مسلم لیگ ن ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی ہے ماڈرن ایسٹ انڈیا کمپنی نے ملک کولوٹا،گوالمنڈی میں پٹھو گرم کھیلنے والے لندن میں پولو دیکھ رہے ہیں،سینٹر سے صوبوں کو اربوں روپے جاتے ہیں ،لوگ کہتے ہیں کراچی کو اسکا حق نہیں مل رہا،گھوٹکی ، لاڑکانہ سندھ کے دیگر شہروں کا بھی برا حال ہے،وفاقی ترقیاتی بجٹ کے پیسے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا،
فواد چوھدری کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال نے کہا اوورسیزپاکستانیوں کو ملکی مسائل کا کیا ادراک ہوگا،احسن اقبال کی تمام قیادت خودبیرون ملک بیٹھی ہے،شہبازشریف کیسزکی روزانہ کی بنیاد پرسماعت ہونی چاہیے وفاق سے صوبوں کو اربوں روپے جاتے ہیں وہ ترقیاتی اور غیر ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونا ہوتا ہے، لیکن سوال ہے کہ وہ پیسہ ترقیاتی کاموں پر کہاں خرچ ہو رہا ہے، جو پیسہ صوبے کو دیا جاتا ہے کہ اس کی بہت منظم طریقے سے دبئی، برطانیہ اور فرانس میں لانڈرنگ کی جاتی ہے، یہ پیسہ پاکستان کے عوام کا ہے اور اس کے بارے میں جاننا عوام کا حق ہے۔