ن لیگی رکن اسمبلی اسوہ آفتاب نے قرار جمع کرادی ، 2 کھرب 54 ارب لاگت کا انکشاف کرکے شہباز شریف پر ہی بجلی گرا دی

0
52

لاہور: ن لیگی رکن اسمبلی اسوہ آفتاب نے قرار جمع کرادی ، 2 کھرب 54 ارب لاگت کا انکشاف کرکے شہباز شریف پر ہی بجلی گرا دی ، اطلاعات کے مطابق اورنج لائن ٹرین اور گنگارام اسپتال میں مدر چائلڈ وارڈ کا منصوبہ مکمل نہ ہونے پر قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئیں۔

خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدار

پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے قرار داد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی سستی کے باعث اورنج لائن کا منصوبہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، ٹرین پٹڑی پر آئے بغیر پراجیکٹ کی لاگت دو کھرب چون ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔اسوہ آفتاب کی طرف سے اس انکشاف کے بعد کہ 2 کھرب اور 54 ارب سے زائد کی لاگت سے اورنج ٹرین بنانے پر خرچ آچکے ہیں ، اس کے بعد سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی اس قدر بے حسی اور پنجاب کے سارے وسائل لاہور پر خرچ کرنے کے خلاف ردعمل آرہا ہے،

میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے،

ایک اور قرار داد میں سو اسکولوں کو ماڈل بنانے کا منصوبہ مکمل نہ ہونے کے خلاف حنا پرویز بٹ نے بھی تحریک التوائے کار جمع کرائی جس کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ ان اسکولوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی تعداد کو پورا کیا جانا تھا پراجیکٹ کی عدم تکمیل پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌

Leave a reply