رہنما ن لیگ دانیال عزیز کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

دانیال عزیز کو احسن اقبال پر تنقید کی وجہ سے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا
elections 2024

لاہور: عام انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، اٹک، چکوال،گوجرانوالہ، جہلم اور تلہ گنگ سے امیدواروں کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی؛ مسلم لیگ (ن) نے اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم،گوجرانوالہ اور راولپنڈی سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کیا،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سےراجہ اسامہ سرور عباسی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 6 سے بلال یامین ستی اور پی پی 7 سے راجہ صغیر احمد ن لیگ کی ٹکٹ پر میدان میں اتریں گے۔
https://x.com/pmln_org/status/1745135324219781311?s=20
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 52 سے جاوید اخلاص، این اے 53 سے راجہ قمر اسلام، این اے 55 سے ملک ابرار اور این اے 56 سے حنیف عباسی کے ٹکٹ کا اعلان کیا گیا ہے اس کے علاوہ این اے 57 سے دانیال چوہدری اور این اے 58 سے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا ٹکٹ کنفرم ہوگیا جبکہ این اے 59 سے سردار غلام عباس اور این اے 50 سے ملک سہیل خان کو مسلم لیگ (ن) نے ٹکٹ دیا ہے۔

‏مسلم لیگ نے گوجرانولہ، وزیرآباد، حافظہ آباد، نارووال اور سیالکوٹ کے لئے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا ،این اے 62 سے چودھری عابد رضا، این اے 63 سے نوابزادہ غضنفر علی گل، این اے 65 سے چودھری نصیر احمد عباس سدھو امیدوار ہوں گےاین اے 66 سے نثار احمد چیمہ، این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ، این اے 68 سے مشاہد رضا مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے، نارووال سے دانیال عزیز اور گجرات سے چوہدری جعفراقبال کو ٹکٹ نہیں دیاگیا۔

اسی طرح این اے 69 سے ناصر اقبال، این اے 70 سے چودھری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ آصف امیدوار ہوں گے
این اے 72 سے علی زاہد، این اے 73 سے نوشین افتخار، این اے 74 سے رانا شمیم احمد امیدوار ہوں گے،این اے 76 سے احسن اقبال، این اے 77 سے چودھری محمد بشیر ورک، این اے 78 سے خرم دستگیر میدان میں اتریں گے، این اے 79 ذوالفقار بھنڈر، این اے 80 شاہد عثمان اور این اے 81 اظہرقیوم ناہرہ ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

دانیال عزیز نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے،دانیال عزیز نے این اے 75 سےکاغذات جمع کرائے تھے،دانیال عزیز کو احسن اقبال پر تنقید کی وجہ سے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا-

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات 2024 کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا،ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر فیصلے کا عمل مکمل ہوگیا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 11 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری ہوگی، 12 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزد گی واپس لے سکیں گے۔ 13 جنوری کو نشانات الاٹ ہونگے اور حتمی فہرست جاری کی جائیگی، ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 28 ہزار 626 کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے گئے تھے۔

Comments are closed.