پنجاب اسمبلی کےعام انتخابات،مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ

0
57

پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا معاملہ،پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر لیگی رہنماؤں کو آزاد حیثیت سے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے-

باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو تندور کا نشان الاٹ کیا گیا حمزہ شہباز کو کشتی اور مور، عطاء تارڑ کو انتخابی نشان جھولا الاٹ کیا گیا جبکہ لیگی رہنما رانا مشہود کو مینار،غزالی سلیم بٹ کو جیب اور سیف کھوکھر کو ٹریفک سگنل الاٹ کیا گیا-

پچھلے 20 سال سے دیکھ رہے ہیں پی ٹی آئی کی ڈیمانڈ کا کوئی سر …

واضح رہے کہ 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے شریف خاندان نے کسی امیدوار کو پارٹی ٹکٹ ہی نہیں دیا،مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کروائے تھے جس کا مطلب اگر انتخابات ہوتے ہیں تو پارٹی کے پاس دو راستے ہوں گے، یا تو اس عمل کا بائیکاٹ کرے یا امیدواروں کو اپنی حمایت کے ساتھ آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کے لیے کہے۔

مسلم لیگ (ن) نے خواہشمند امیدواروں کہا کہ چونکہ مئی میں پنجاب کے انتخابات مشکوک لگ رہے ہیں اس لیے انہیں پارٹی ٹکٹوں کی فکر نہیں کرنی چاہیےذرائع نےکہاتھا کہ اس کے علاوہ وفاقی اتحاد میں شامل جماعتیں اپنے مؤقف پر متفق ہیں کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کو روکنے کے لیے حتی المقدور اپنی ہر ممکن کوشش کریں گےاگر مسلم لیگ (ن )کو کوئی شبہ بھی ہوتاتو وہ یقینی طور پر اپنے امیدواروں کو ٹکٹ دیتی۔

جاپانی وزیراعظم کا صنفی امتیاز میں کمی کیلئے بڑی کمپنیوں میں خواتین سربراہان کی …

وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ حکمران اتحاد صرف ایک صوبے میں ہونے والے انتخابات کو روکنے کے لیے کسی بھی قربانی کے لیے تیار ہے اگرچہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور سابق قانون سازوں نے 14 مئی کے انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، پارٹی قائد نواز شریف اور دیگر نے عدالت عظمیٰ کو یہ واضح پیغام دینے کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ (ن) اس کے فیصلے کو قبول نہیں کرتی تاہم مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا کیونکہ اس نے اپنے امیدواروں سے کاغذات واپس لینے کو نہیں کہا۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز انتخابی دوڑ میں شامل ہیں، مریم نواز 4 اور حمزہ 3 نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

سویڈن کا تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کےباعث ناروے میں جا گرا

Leave a reply