مسلم لیگ ن سندھ لائرز ونگ کے سابق نائب صدر کے قتل کیس کا عدالت نے سنایا فیصلہ

0
35

مسلم لیگ ن سندھ لائرز ونگ کے سابق نائب صدر کے قتل کیس کا عدالت نے سنایا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن سندھ لائرز ونگ کے سابق نائب صدر وقار شاہ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسحاق عرف بوبی کو سزائے موت سنادی ،پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مسلم لیگ نون سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر وقار شاہ کے قتل کا الزام ہے، ملزمان نے 10 اپریل 2104 کو وقار شاہ کو قتل کیا تھا

پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد اسلحہ اور مقتول کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک ہی تھا،ملزمان معروف قوال امجد صابری،امام بارگاہ پر حملے میں سزایافتہ ہیں

گلشن بلاک 7 میں فائرنگ ہوئی تھی اور ن لیگ سے وابستہ وکیل کو قتل کر دیا گیا تھا،وقار شاہ کے قتل کی اطلاع ملتے ہی کراچی باروملیر بارکے صدوراورجنرل سیکریٹری خالد ممتاز نے تمام عدالتی امورکے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا

Leave a reply