اسلام آباد:شریف خاندان کے ذاتی ملازم یا ن لیگ کی سوشل میڈیا کے ایکسپرٹس کو دفتر کے باہر سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ترجمان شریف گروپ کے مطابق تینوں ملازمین کو دفتر کے باہر سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ گاڑیوں میں ڈال کر لے گئے۔

شریف خاندان کے مطابق مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کا ایک جونیئر ملازم ماجد جیسے ہی دفتر سے باہر گھر جانے کے لیے نکلا تو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اسے گاڑی میں ڈال کر کے گئے جبکہ اس سے قبل شعیب اور قمر کو بھی اسی انداز میں اٹھایا گیا۔شریف گروپ کے ملازمین کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے اور نہ ہی تفتیش کے لیے کسی قسم کا نوٹس دیا گیا۔ تین ملازمین کو نامعلوم افراد کی جانب سے ساتھ لے جانے پر دیگر ملازمین انتہائی خوفزدہ اور تشویش میں مبتلا ہیں۔

دوسری طرف ترجمان شریف گروپ نے الزام عائد کیا کہ پرویز مشرف کی باقیات اس واردات میں ملوث ہیں اور وزیر داخلہ کے کہنے پر یہ سب کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ قانونی طریقہ اختیار کرے، ماورائے عدالت اٹھائے جانے والے اقدامات ناانصافی پر مبنی ہیں۔ ملازمین کو لے جانے والے واقعہ کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں اغوا کاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Shares: