ہمیں جیل کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں‌دی جارہی ،ن لیگ ارکان اسمبلی کا شکوہ

0
86

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن نے حکومت پر الزام لگا یا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر جیل حکام نے ن لیگ کے ارکان اسمبلی کو جیل کے دورے کی اجازت دینے س انکار کردیا لاہور سےتعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی میاں مجتبی شجاع الرحمان، چودھری شہباز، احمد سیف الملوک کھوکھر، صبا صادق اور سمیع اللہ خان سمیت کو کیمپ جیل داخلے کی اجازت نہ مل سکی.

ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی اے مرزا جاوید نےاجازت نہ ملنے پر پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل کوکیمپ جیل جانے سے روک دیا۔ جبکہ ارکان اسمبلی جیل کا دروازہ بجاتے رہے، میاں مجتبی شجاع الرحمان، چودھری شہبازاحمد اور رمضان بھٹی سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ جیل میں جانے کے حوالے سےآئی جی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو درخواست دی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ ارکان اسمبلی نے اپنے دورے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ کرنے کا مقصد قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کاجائزہ لینا تھا، ارکان صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور، کنول لیاقت ایڈووکیٹ اور راحت افزا نے کہا کہ بطورممبراسمبلی جیل کا دورہ کرنا ان کا حق تھا، پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے آواز اٹھائیں گے۔ ن لیگی رہنماوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مسلم لیگ ن سےخوف زدہ اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

Leave a reply