پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا تنظیمی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ جوہرٹاون لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر خالد مسعود سندھو نے کی،
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پروفسیر سیف اللہ قصوری، چاروں صوبوں کے صوبائی صدور سمیت ضلعی و شعبہ جاتی صدور نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی ملک بھر میں جاری رکنیت سازی مہم کا جائزہ لیا گیا اور رواں ماہ ملک بھر میں یونین کونسلز کی سطح پر رکنیت سازی کیمپ لگا کر مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام ذمہ داران اور کارکنان ممبر شپ مہم میں شب و روز دل و جان سے محنت کریں، مرکزی مسلم لیگ کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں،ممبر شپ مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لوں گا،مرکزی مسلم لیگ سیاسی جدوجہد سے غریب کو سیاسی شعور دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مسلم لیگ خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت خدمت مراکز کا دائرہ کار پورے ملک میں یونین کونسل کی سطح پر بڑھائے گی ،ملک کو بیرونی قرضوں اور سودی نظام معیشت کے شکنجے سے سے نکال کر ہی اسلامی فلاحی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔
حکومت واپوزیشن عوامی مسائل پر توجہ دیں ،خالد مسعود سندھو
پولیوٹیموں پر حملے نہ صرف بزدلانہ بلکہ قومی جدوجہد پر حملہ ہیں،خالد مسعود سندھو
انتخابات نے ہمارے عزائم اور حوصلے کو مزید مضبوط کیا،خالد مسعود سندھو