پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے مرکزی مسلم لیگ لاہور ڈویژن سمیت ملک کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارے گی۔ اس وقت ملک میں الیکشن کی سخت ضرورت ہے۔عوامی مسائل کا حل صاف اور شفاف انتخابات سے ممکن ہے۔اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو ملک انتشار کا شکار ہوسکتا ہے جس سے یقینی طور پر ملکی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگے گا جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ہوٹل میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انجنئیر عادل خلیق اور انجنئیر حارث ڈار بھی موجود تھے۔ صدر مرکزی مسلم لیگ لاہور انجنئیر عادل خلیق نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 76 سالوں سے صرف ملک میں نت نئے تجربات کیے گئے جس کی وجہ سے آج معاشی بحران پیدا ہوا ہے۔ ملکی تباہی کی ذمہ دار تمام سابقہ حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ جنہوں اقتدار کے مزے تو لیے مگر قوم کو مہنگائی کی چکی میں پس کر رکھ دیا ہے۔
مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری انجنئیر حارث ڈار نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں پر امیدواروں کے حوالے سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے جلد ختمی فہرست جاری کریں گے۔ مرکزی مسلم لیگ لاہور میں خدمت کی سیاست کا نعرہ اور منشور لیکر میدان میں آئی ہے جو حقیقی معنوں میں جمہوریت کا حسن ہے۔