موسمیاتی تبدیلی کے متعلق تمام دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،نگران وزیر اعظم

0
115

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دبئی کے ایکسپو سٹی میں کل سے شروع ہونے والی 28ویں یو این کانفرنس آف پارٹیز (COP 28) کے اعلیٰ سطحی حصے میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیر اعظم یکم اور 2 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 2 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں قومی بیان دیں گے۔ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔


نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگراں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگراں وزیر توانائی محمد علی بھی COP 28 میں شرکت کریں گے۔
امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خلیجی و مغربی ممالک پاکستان میں متبادل توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہے، سب جانتے ہیں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا ذمہ دار کون ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ممالک اور معیشتوں پر فیصلہ تھوپنے کی بجائے ایماندارانہ مباحثہ اہم ہے۔ لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلق یو این فریم ورک پر زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
نگراں وزیر اعظم نے کہا ہم نے کوئلہ پر چلنے والے منصوبے قابل تجدید توانائی منصوبوں میں بدلنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایسے مخصوص منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

Leave a reply