مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے انتخابی منشور کے لیے کمیٹی تشکیل

0
141
khalid masood

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کا شور انتہائی تشویشناک ہے اس سے ملک ترقی کی بجائے مزید تنزلی کا شکار ہوگا۔ عوام کی طاقت ہی جمہوریت کا سرچشمہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ملکر ملکی مسائل کے حل کی طرف جانا چاہیے جو صرف الیکشن سے ہی ممکن ہے.

دوسری جانب پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ نے انتخابی منشور کی تیاریوں پر کام شروع کر دیا۔جس کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔مرکزی مسلم لیگ کا منشور عوام کی امنگوں کے عین مطابق اور ملک کو موروثی سیاست سے نجات دلانے والا ہوگا۔ اشرافیہ کے لیے اب اس ملک کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سابقہ سیاسی جماعتوں نے ملک میں سیاسی اور معاشرتی اخلاقیات کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے۔ جن جماعتوں کو ایک دوسرے پر تنقید الزامات اور کیچڑ اچھالنے سے فرصت نہ ملے وہ عوام کے مسائل کا حل خاک کریں گی۔مرکزی مسلم لیگ کا منشور عوام کے حل طلب مسائل کے گرد گھومتا ہے۔ جلد پارٹی منشور منظر عام پر لایا جائے گا۔ جو مرکزی مسلم لیگ کی سیاست کا مظہر ہوگا۔

مرکزی مسلم لیگ کا لاہور ڈویژن کے تمام حلقوں سے امیدوار لانے کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی فلسطینی رہنما خالد مشعل سے قطر میں ملاقات

ملک کی ترقی میں مزدوروں اور محنت کشوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے

بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں اپنے برابر کاشریک کریں 

قرضے لیکر معیشت میں کبھی بھی استحکام پیدا نہیں کیا جا سکتا،

 ہم ملکی سیاست کا ٹرینڈ تبدیل کرنے جارہے ہیں۔

Leave a reply