وزیراعظم نے آئسولیشن کے دوران محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردیں
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا،وزیراعظم عمران خان سے پارٹی رہنماوَں، پرنسپل سیکریٹری اور ملٹری سیکریٹری کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں شبلی فراز، زلفی بخاری، فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا شریک ہوئے،وزیراعظم عمرا ن خان کی اہم حکومتی امور پر اجلاس کے شرکا کو ہدایات دی گئیں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کورونا کے پھیلاؤ اور ویکسینیشن کے عمل پر گفتگو کی گئی،وزیراعظم کو پنجاب میں بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم سے آگاہ کیا گیا،وزیراعظم کو ملک میں کورونا کی تیسری لہر سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی،
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں اپنی میڈیاٹیم سے ملاقات ہوئی،ملاقات کی تصویر سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر شیئرکردی دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے، وزیراعظم گھر سے ہی سرکاری امور سرانجام دے رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کرونا کے بعد خود کو قرنطینہ کیا تھا ،
وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہو چکا تھا، وزیراعظم عمران خان کوویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوچکا تھا،وزیراعظم عمران خان خیریت سے ہیں،پہلے سے متاثرہ شخص کو دوسری با ر بھی کورونا ہوسکتاہے،کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے برازیل اورجنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگا رہے ہیں،
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
معاون خصوصی وزیراعلٰی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا COVID-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے جسکے بعد وہ اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ میں ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق علامات شدید نوعیت کی نہیں ہیں۔ وزیراعظم قرنطینہ میں ہوتے ہوئے بھی اہم سرکاری و دفتری امور کی انجام دہی جاری رکھیں گے۔ پوری قوم وزیراعظم کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔
ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہوا ہو گا،ویکسین لگنے کے بعد کورونا نہیں ہوتا کورونا مثبت آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں ویکسین لگنے کے دو سے تین ہفتے بعد اینٹی باڈیز بنتی ہیں
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ دعا ہے وزیر اعظم جلد صحت یاب ہوجائیں، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا