وزیر اعظم نے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دینے کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی :وزیراعظم نے کہا ہےعوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” پر اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، گورنر سندھ عمران اسمعیل، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل شریک ہوئے۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے وزیرِ اعظم کو "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ”کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کراچی کی ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔

فرقہ ورانہ آگ بھڑکانے والے شرپسندوں کے ‌خلاف سخت ایکشن لیں گے، وزیر اعظم


وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے۔ کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کو حتمی شکل دی جائے تا کہ اس کی باقاعدہ منظوری اور عمل درآمد کا کام شروع کیا جا سکے۔
واضح رہےکہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، گورنر ہاؤس رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے قریب سڑک دھنس گئی، ٹریلر پھنس گیا ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، جام صادق پل اور کازوے پر ٹریفک جام ہوگئی، کے پی ٹی انٹرچینج اور قیوم آباد میں بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون سیزن کے آج سے ساتویں سپیل کی بھی پیش گوئی کر دی۔ موسم کی خبر دینے والوں نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہر قائد میں اب تک اگست کی بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے.

Shares: