وزیر اعظم کیوں گئے، شہباز شریف اور بلاول اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے

0
30

وزیر اعظم کیوں گئے، شہباز شریف اور بلاول اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے

باغی ٹی وی :پارلیمانی رہنماوَں کے اجلاس سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری نے واک آؤٹ کردیا ہے۔اپوزیسن رہنماؤں نے واک آؤٹ کرتے وقت استفسار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اجلاس سے کیوں چلے گئے ہیں؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی وبا نے پاکستان کو متاثر کیا ہے لیکن ایسی صورتحال میں بھی ملک کے سربراہ کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مؤقف اپنایا کہ ایسی صورتحال میں اجلاس میں بیٹھنا مناسب نہیں ہے اس لیے واک آؤٹ کررہے ہیں۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران وزیراعظم کی غیر موجودگی پر افسوس ہے، ایسا لگتا ہے جیسے وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی بات نہیں سننا چاہتے۔


اضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں کرفیو لگانے سے پہلے اپنی تیاری کرنی ہوگی، کرفیو کی صورت میں رضاکاروں کی مدد لیں گے، جلد رضا کاروں کے پروگرام کا اعلان کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے پارلیمانی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پر 15 جنوری کو میٹنگ کی تھی، چین کے ساتھ رابطے میں رہے، ایران کے ساتھ بھی رابطے میں تھے، چین میں پاکستانی طلبا کو رکھنا اچھا فیصلہ تھا، چین سے ایک بھی کورونا کیس پاکستان نہیں آیا، پاکستانی زائرین ایران گئے ہوئے تھے، ایران کے پاس کورونا سے لڑنے کی صلاحیت نہیں تھی۔

Leave a reply