وزیراعظم کا بڑا حکم :سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے

اسلام آباد:وزیراعظم کا بڑا حکم :سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق وفاقی حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈسکوز کو سحر و افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام ڈسکوز نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 7 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو گی، پاور کنٹرول سینٹر سے فیڈرز پر لوڈ کی نگرانی کی جائے گی، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

Comments are closed.