اسلام آباد:نوازلیگ میں وزیراعظم کا نام نوازشریف:باقی خواہشمندوں کواطاعت کرنا پڑے گی:ورنہ آوٹ:اطلاعات کے مطابق نواز لیگ کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں اور پارٹی میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نواز شریف ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا اور وہ جب واپس آنا چاہیں گے آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نوازشریف کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی چاہتی ہے اور پارٹی کا فیصلہ ہے کہ جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی انہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، پارٹی میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نوازشریف ہے، اگرکسی وجہ سے نوازشریف نہیں ہوں گے تو ان کی جگہ ہمارے سینئرترین شہبازشریف ہیں۔
ادھر رانا ثنااللہ کے اس بیان کے بعد ان خبروں کی تصدیق اور تقویت ملتی ہے کہ جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ نواز لیگ میں وزیراعظم کے لیے ایک سرد جنگ چل رہی ہے ، مریم نوازخود وزیراعظم بننا چاہتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ مریم نواز یہ سمجھتی ہیں کہ اگرشہبازشریف وزیراعظم بن گئے تو ایک تو وہ غیر فعال ہوجائیں گی دوسرا شہبازشریف اپنے آپ کوایڈجسٹ کرنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ رکھیں گے جس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ایسی صورت میں نوازشریف اور مریم نواز کی علامتی حیثیت کے سوا کچھ نہیں