وزیراعظم سے گورنر سٹیٹ بینک کی ملاقات، دی اہم بریفنگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملاقات کی ہے
گورنر سٹیٹ بینک نے وزیراعظم کو ملکی معیشت کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ گورنر سٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ ادائیگیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی،ڈاکٹر رضا باقر نے برآمدات اور بیرون ملک سے ترسیلات زر میں استحکام اور حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک رضاباقر کی ملاقات
ملاقات میں وزیراعظم کو ملکی معیشت کی مجموعی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا pic.twitter.com/Dz71yHBnrn— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 21, 2021
سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لئے روشن پاکستان اکاؤنٹس اور ان کی افادیت کے متعلق مکمل معلومات دستیاب ہیں۔ بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت ہے کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔مذکورہ پروگرام کے تحت اہل خانہ کو بیرونِ ملک سے رقم بھیجنا، گیس ، بجلی پانی سمیت دیگر بلز کی ادائیگی بھی اس سروس سے کی جاسکے گی جبکہ ترسیلات زر سمیت دیگر ادائیگی بھی با آسانی کرنا ممکن ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکیں گے۔
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کی ملاقات ہوئی ہے،وفاقی وزیر علی زیدی نے پاک چین جوائنٹ وینچر سے متعلق بریفنگ دی
قبل ازیں سٹیٹ بینک آف پاکستاننے کہا ہے کہ مسلسل پانچ ماہ تک سرپلس رہنے کے بعد دسمبر 2020ء میں پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ 66 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا ہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جاری مالی سال 2020-21ء کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران مجموعی طور پر پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جو کہ گزشتہ مالی سال 2019-20ء کی پہلی ششماہی کے دوران دو ارب ڈالر خسارے میں تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2020ء کے دوران بھی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، اس کے ساتھ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر بھی دو ارب ڈالر سے زائد رہیں، تاہم دسمبر میں کچھ فوڈ آئٹمز، پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں چلا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں پانچ فیصد جبکہ دسمبر 2020ء میں 18.31 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔