وزیر اعظم نے 22 کروڑ عوام کے دل جیت لئے ، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہہ دیا

0
37

وزیرا اعظم نے 22 کروڑ عوام کے دل جیت لئے ، فردوس عاشق اعوان نے ایسا کیوں کہہ دیا

باغی ٹی وی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متاثرین نے وزیراعظم عمران خان کی آواز پر لبیک کہہ کر 22 کروڑ عوام کے دل جیت لئے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جے آئی ٹٰی اور کمیشن آزادانہ تحقیقات کر کے جلد رپورٹ پیش کرے گا، رپورٹ کی روشنی میں مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے جبکہ نادان اپوزیشن اپنی مفاد پرست گھٹیا سیاست کے ذریعے مسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے نزدیک ملکی مفاد ہر صورت مقدم ہے، قومی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دھرنا ختم ہوتے ہی کسی بھی وقت کوئٹہ روانہ ہو سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، ذلفی بخاری، علی زیدی اور قاسم سوری دھرنے میں پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے شرکا کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا۔

بلوچستان حکومت اور دھرنے کے قائدین کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ،وفاقی وزیر علی زیدی ،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری مذاکرات میں شامل ہیں۔

Leave a reply