پی این سی اے میں تقریبات یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز,سٹیج ڈرامہ اور ثقافتی شو پیش کیا گیا۔
اسلام آباد:پی این سی اے میں تقریبات یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز,سٹیج ڈرامہ اور ثقافتی شو پیش کیا گیا۔،اطلاعات کےمطابق پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام یوم ِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ پروگراموں کے سلسلے میں پی این سی اے آڈیٹوریم میں سٹیج ڈارمہ پاکستان کا بیٹا اور صدائے کشمیر پیش کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق سٹیج ڈرامہ میں کشمیر ی فنکاروں نے اسلام اور پاکستان سے اپنے بے پنا ہ محبت کا اظہار کرتے اپنی آزادی کے لئے اُٹھانے والی تمام مشکلات اور تکالیف کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ ڈرامہ میں دشمن ملک بھارت کے پاکستان اور کشمیر میں را کی خفیہ کاروائیوں کو سامنے لانے کی کوشش کی گئی ہے۔
جس میں بھارتی ایجنٹ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اشتیاق آتش کا لکھا یہ ڈرامہ پہلی بار 1988 میں لیاقت ہال میں پیس کیا گیا تھا۔ ڈرامہ اور صدائے کشمیر کے ذریعے کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کیا گیا اور اقوام عالم سے انصاف دلانے کی اپیل کی گئی۔
یوم یکجہتی کشمیر کے پروگراموں کی اگلی گڑی ثقافتی شو میں کشمیر ی فنکارں اور گلوکاروں نے کشمیر ی لوک گیت، سوہنیا کشمیر ماڑے سوہنے کشمیر،منے دی موج وچ ہسناں میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اِک دن، دیکھ تو یہ وادی ِ کشمیر، ہر زبان پر نعرہ تکبیر ہے اور لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی پیش کی۔ اسی سلسلے میں آج مورخہ 28 جنوری کو نیشنل آرٹ گیلری میں تصویری نمائش ہو گی جبکہ 29 جنوری کو دن 11 بجے پتلی تماشہ پیش کیا جائے گا۔