پنڈی ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے ، جنوبی افریقن کوچ

پنڈی ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے ، جنوبی افریقن کوچ

باغی ٹی وی : جنوبی افریقہ کے کوچ مارک باؤچر نے پنڈی ٹیسٹ بارے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ کل کا میچ پروٹیز کے لیے بہت اہم ہے . پنڈی کی پچ کراچی کے ٹیسٹ سے مختلف ہے . اس طرح بادل اور موسم بھی سیمرز کے لیے مدد گار ثابت ہوگا.

پروٹیز کے کوچ کا کہنا تھا کہ ہر میچ کا دن الگ ہوتا ہے . ہم اگلے میچ کے لیے نئی حکمت عملی سے میدان میں اتریں‌گے . پاکستان کی ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے . لیکن ہم پنڈی ٹیسٹ میں اپنی پرفارمنس کا سو فی صد دیں‌گے .

مارک واوچر نے کہا کہ کل کی پچ بارے میچ سے قبل ہی دیکھ کچھ پیشین گوئی جا سکتی ہے .تاہم پنڈی کے گراؤنڈ اور پچ فاسٹ باؤلرز کو سپورٹ کرتی ہے .

واضح رہے کہ اس سے پہلے بابر اعظم نے دوسرے ٹیسٹ بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیسٹ کے بارے تیاری بہت اچھی ہے . لیکن ہم جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آسان ہدف نہیں‌لیں گے . کیونکہ وہ ایک فرسٹ کلاس دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور کبھی بھی باؤنس بیک کرسکتی ہے .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں‌فتح کی وجہ سے سے ہمارے حوصلے بلند ہیں . بابر اعظم کا کہنا تھا کہ یہاں کی وکٹ کراچی سے مختلف ہے ہم وکٹ کا معائنہ لے کر فیصلہ کریں گے.

بابر اعظم نے پنڈی ٹیسٹ بارے حکمت عملی بتادی

Comments are closed.