پی این ایس بہادر کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب

0
39

کراچی 22 مارچ 2021 ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمانڈر کراچی کی کمان سنبھال لی ہے پی این ایس بہادر کراچی میں منعقدہ تبدیلی کمان کی پر وقار تقریب میں وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے کمان ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کے سپرد کی۔ کمان سنبھالنے کے بعد ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاک بحریہ کی کراچی میں واقع تمام تربیتی یونٹس کے کمانڈر ہوں گے۔ ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے جولائی 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس خیبر شامل ہیں۔ ان کی اہم اسٹاف تقرریوں میں ڈائریکٹنگ اسٹاف ایٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، ڈائریکٹر نیول ڈیلوپمنٹ پلانز ، ڈائریکٹر نیول آپریشنز، چیف اسٹاف آفیسر ٹو کمانڈر پاکستان فلیٹ، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف( آپریشنل پلانز) اور پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف آف دی نیول اسٹاف ایٹ نیول ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل اویس منسٹری آف ڈیفنس میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ کمانڈر کراچی کے فرائض منصبی سنبھالنے سے قبل وہ ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)کی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔
انہوں نے ابتدائی تربیت برطانیہ رائل کالج ڈارٹ ماؤتھ سے حاصل کی۔ ریئر ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، نیول کمانڈ اینڈ جنرل سٹاف کالج فلپائن اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ کے گریجویٹ ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ پرنسپل وارفیئر اور نیویگیشن اسپیشلسٹ بھی ہیں۔ ریئر ایڈمرل اویس نے کنگز کالج لندن سے انٹرنیشنل سیکورٹی اور اسٹریٹجی میں بھی ماسٹرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ان گراں قدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے نواز رکھا ہے۔ کمان سنبھالنے پر نئے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ماتحت یونٹس کے کمانڈنگ افسران سے ان کا تعارف کروایا گیا۔ تبدیلی کمان کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسران ، سی پی اوز، سیلرز اور بحریہ کے سویلینز نے شرکت کی۔

Leave a reply