اسلام آباد: عمان اور پاکستان کے درمیان حالات بلندیوں کو چھونے لگے،پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہجہاں نے عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات کو بہتر بنانا اور سی پیک میں خطے کے دوسرے ممالک کی شرکت کو یقینی بنانا ہے.

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول پر تعینات پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شاہ جہاں کاعمان کی بندرگاہ مسقط پہنچنے پرعمان کی بحریہ کے اعلی حکام نے استقبال کیا۔عمانی حکام کی طرف سے پاکستانی نیوی حکام سے ملاقات کے دوران بہت گرمجوشی دیکھنے میں آئی ہے.

دوسری طرف پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ۔کمانڈنگ آفیسر پی این ایس شاہجہاں نے بیس کمانڈر وُدام نیو ل بیس سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دورہ کے اختتام پر پی این ایس شاہجہاں اور عمان بحریہ کے جہازوں نے مشترکہ مشق بھی کی۔

Shares: