وزیراعظم پاکستان کے ویژن کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے حوالے سے وہاڑی پولیس بھی عملی طور پر میدان میں آ گئی ہے، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیرعبداللّہ خان نیازی نے دفتر پولیس کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی بوریوالا محمد اشرف تبسم اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد قاسم نے بھی اپنے اپنے حصے کا پودا لگایا ہے، اس موقع پر ان کے ہمراہ سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وہاڑی راجہ اظہر حیات، بلاک آفیسر منظور احمد، بلاک آفیسر غلام مصطفیٰ اور پی ایس او ٹو ڈی پی او رضوان واحد بھی موجود تھے، پودا لگانے کے بعد دعا کی گئی ہے.
اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیرعبداللّہ خان کا کہنا تھا کہ اس مہم کے آغاز کا مقصد لوگوں کو شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کی جانب راغب کرنا ہے، محکمہ جنگلات کے وساطت سے دفاتر، پولیس لائنز اور تھانہ جات میں 5 ہزار پودے لگائے جائیں گے، جس سے بلاشبہ مستقبل میں ان تمام مقامات پرموسمی لحاظ سے نا صرف مثبت اثرات دیکھنے کو ملیں گے بلکہ صحت مند اور تندرست ماحول جیسے اقدامات کو بھی فروغ ملے گا.
طیب اشرف
نمائندہ باغی ٹی وی لڈن
تحصیل وہاڑی ضلع وہاڑی