پولیو ٹیم پر حملہ،ایک اہلکار شہید، ایک زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا ہے
پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے، حملہ میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا ہے۔ حملہ گاؤں چھدرڑ میں کیا گیا ہے۔ زخمی اور شہید اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ڈی پی او ٹانک سجاد احمد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حملہ آور فرار ہوگئے ہیں۔ گزشتہ جمعہ کے روز جی ایچ کیو کی ٹیم نے پولیو کے فارنرز حکام کے ہمراہ مذکورہ علاقے کا دورہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز ٹانک کے گنجان آباد علاقے سے 4 کلو وزنی بم بھی برآمد ہوا تھا جسے پولیس نے ناکارہ بنایا تھا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹانک میں نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کی ہے، وزیر اعلی نے واقعے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے،وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا،شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی پولیس کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وزیر اعلی نے پولیس کو فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی، وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، پولیو ٹیم پر فائرنگ کرنے والے ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے دشمن ہیں، صوبائی حکومت صوبے کو پولیو وائرس سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہے،
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہید پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
قبل ازیں 31 اگست کو ڈی آئی خان میں انسداد پولیو مہم کے دوران کئے گئے حملے میں پولیو ٹیم کو سیکیورٹی فراہم کرنے والا پولیس اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا ،قبل ازیں یکم اگست کو پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا۔ رواں برس ماہ جنوری میں خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ ہوا ،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے،یعقوب شہید تخت نصرتی کے حدود علاقہ گڑدی بانڈہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ ہوئی ،فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جان بحق ہوا ہے ،شہید پولیس اہلکار جنید اللہ امبیری کلہ میں تعینات تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔
پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی
سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر
خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری
مجھے پنجاب پولیو سے پاک چاہیے،جس ضلع میں کیس آیا افسران کیخلاف ایکشن ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب
پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کی ذمہ دار حکومت،بابر بن عطا کو جیل کو کیوں نہیں بھجوایا گیا؟ شیری رحمان
پنجاب میں انسداد پولیو مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ پنجاب نے دیں اہم ہدایات
تھانہ لاری اڈا کی حدود میں پولیو ٹیم سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج