پولیس چیک پوسٹ پر حملے سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ، حملہ کو ٹلی سیداں پر ہوا.چیک پوسٹ پر حملہ موٹر سائیکل سواروں نے کیا.حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے.
ادھر اس واقعے کے ساتھ ہی ملحلقہ ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ ہوا جب پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا
ڈی آئی خان کے علاقے درابن روڈ کوٹلہ سیدان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے، ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
شھید ہونے والوں میں کانسٹیبل جھانگیر کا تعلق اعجاز آباد مریالی جب کہ دوسرے کا انعام کورائی سے ہے، دونوں کا تعلق ایف آرپی سے ہے۔
اسی دوران دہشت گردی کا دوسرا واقعہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے گیٹ پر پیش آیا جب مبینہ طور پر ایک خاتون خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
اطلاعات کے مطابق ڈی آئی خان میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر دھماکہ خودکش تھا.پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی.امدادی کارروائیا ں جاری ہیں. چار اہل کار جاں بحق ہو گئے.مزید معلومات پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا. دوسری طرف ڈی آئی خان میں ہی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے. دھماکے میں سات سے آٹھ کلو گرام بارود استعمال کیا گیا.