ٹھٹھہ: پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،متعدد گرفتار

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی ) پولیس کی سماج دشمن عناصرکے خلاف کارروائیاں،متعدد گرفتار
ایس ڈی پی او ساکرو محمد نواز سرائی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپکٹر گل حسن کچھار اور انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپکٹر محمد حسن پتافی، انچارج پولیس پوسٹ بہارا اور اے ایس آئی نعیم حیدر میمن بمعہ اسٹاف نے *ساکرو شہر کے قریب بدنام گھٹکہ فروش غلام نبی کنبھار کی گٹکا فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے 1 گٹکا فروش ملزم غلا م نبی ولد محمد حسین کنبھار کو گرفتار کرلیا۔
دوران کارروائی گٹکا فیکٹری سے 1 پیکنگ مشین، 10 کلو چورہ سپاری، 9 کلو تیار گٹکا، 400 پیکٹ گٹکا ماوا, 1 پلاسٹک ٹب اور 1 اسٹیل تھالا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ ساکرو پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
اس کے علاوہ انچارج پولیس پوسٹ غلام اللہ سب انسپکٹر محمد حسن پتافی بمعہ اسٹاف نے ساکرو تا غلام اللہ روڈ پر کارروائی کرکے 1 گٹکا فروش ملزم عبدالرزاق ولد خدا بخش سمیجو کو 380 پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر الگ مقدمہ درج کردیا۔
ایس ایچ او تھانہ گاڑہو سب انسپکٹر گلزار علی تنیو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت گاڑہو شہر درگاہ مصری شاہ کے قریب گٹکافروش محمد عمر کنبھار کے گٹکا گودام پر چھاپہ مار کارروائی کرکے 1 گٹکافروش ملزم محمد عمر کنبھار کو 5 کلو چورہ سپاری، پلاسٹک پنی اور 285 پیکٹ گٹکاماواسمیت گرفتار کرلیا۔
اس کے علاوہ گاڑہو شہر میں گٹکا فروش عبدالعزیز ٹانڈیو کے گھر پر چھاپہ مارکر ملزم عبدالعزیز ٹانڈیو کو 6 کلو چورہ سپاری، 12 کلو تمباکو پتی، پیکنگ پنی اور 265 پیکٹ گٹکا ماواسمیت گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت تھانہ گاڑہو ہر الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments are closed.