پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزموں کے ساتھ کیا ہوا، پولیس نے کیا کاروائی کی؟
لاہور میں پولیس مقابلہ باغی ٹی وی پولیس مقابلے کی اصل کہانی سامنے لے آیا۔
کاہنہ میں پولیس کانسٹبل کو شہید کرنے والے ملزمان کے ساتھیوں کی شدید فائرنگ۔ فائرنگ سے 2 گرفتار ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکووں کی شناخت اشفاق اور تنویر کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی آئی اے پولیس کے سب انسپکٹر محمود مصطفی گرفتار ملزمان کو ساتھ لے جاکر ارسلان نامی ملزم کی گرفتاری کے لئے کاہنہ کے علاقہ میں جارہے تھے۔ ملزمان ارسلان اور 4 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں گرفتار ملزمان اشفاق اور تنویر اپنے ساتھیوں ارسلان اور دیگر ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان اپنی موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، ملزمان نے کانسٹیبل ساجد کو رائے ونڈ ناکے پر گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔ ملزمان ڈکیتی مزاحمت قتل میں جیل سے رہا ہوکر آئے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کی ہلاک ڈاکووں کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، ملزمان پر درجنوں مقدمات درج اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔۔