پولیس اہلکار کی کنپٹی پر جب ایک راہ گزر نے پستول رکھ دیا تو پھر کیا ہوا

باغی ٹی وی : جب ایک کویت پولیس والوں کے سر پر ایک سوار نے بندوق رکھ دی تو پولیس نے کیا رد عمل دیا .
کویت میں رات کے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے ایک شخص نے انوکھا طریقہ اپنایا ہے اس نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس اہلکار پر پستول تان لی۔

کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں رات کے کرفیو میں پولیس کی ناکہ بندی جاری تھی کہ اس دوران سوار شخص وہاں آن پہنچا۔موقع پر موجود ایک پولیس اہلکار نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے اچانک پولیس اہلکار پر پستول تان لی اور دھمکی دی کہ کہ اگر مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی تم سب کو گولی سے اڑا دوں گا.

اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے وقتی طور پر اسے گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور نامعلوم شخص کو جانے دیا۔ پولیس کے چنگل سے نکلنے کے بعد نامعلوم مسلح شخص نامعلوم سمت کی جانب فرار ہوگیا۔

خیال رہے کہ کویت میں کورونا سے بچاؤ کی وجہ سے سخت حفاظتی اقدام ہیں اور اس سلسلے میں رات کو کرفیو لگایا جاتا ہے .

Shares: