پولیس اہلکاراوردوست کو قتل کرنیوالا ملزم انٹرپول کے ذریعے گرفتار

ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد سرفراز ورک نے اپنے دفتر لوئر مال میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی ہے

سرکل ڈی ایس پیز، انچارجز سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے ،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمد سرفراز کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن پولیس لوئر مال نے پولیس کانسٹیبل اور اس کے دوست کو قتل کرنیوالا ملزم عدنان عرف دانو انٹرپول کے ذریعے 12سال بعد گرفتار کر لیا، کانسٹیبل خالد پرویزنے ملزمان عدنان عرف دانو، انجم اورخرم کو ہوائی فائرنگ اور منشیات فروخت کرنے سے منع کیا،منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے ایلیٹ فورس میں تعینات کانسٹیبل خالد پرویز اور اس کا دوست عمران لیاقت جانبحق ہو گئے،دوہرے قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزم عدنان عرف دانو دوبئی فرار ہو گیا تھا،قتل کی واردات کے مرکزی ملزم عدنان عرف دانو کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کیا گیا،ملزم عدنان عرف دانوسے آلہ قتل رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھی انجم اور خرم یونس پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں

انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے آٹا چکی کے شور پر شہریوں کو قتل اور زخمی کرنیوالا اشتہاری ملزم لالو گجر گرفتار کر لا، ملزم نے آٹا چکی کے شور پر فائرنگ کر کے حافظ عمر کو قتل جبکہ اس کی والدہ،بھائی اور راہگیر کو زخمی کردیا تھا،اشتہاری ملزم شفاقت علی عرف لالو گجر سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، انویسٹی گیشن پولیس داتا دربار نے مستری صابر کے اندھے قتل میں ملوث ملزم محمد عرفان گرفتارکر لیا،ملزم عرفان مقتول مستری صابر کے ساتھ مزدوری کرتا تھا، ملزم سے بدفعلی کی کوشش کرنے پر مستری صابر کو بلیڈ مار کر قتل کیا اورموقع سے فرار ہو گیا تھا ،انویسٹی گیشن شاہدرہ نے شہری نعیم عباس کو قتل اور اس کے ساتھیوں کو زخمی کرنیوالے 3ملزمان گرفتار کیے،گرفتار ملزمان فیصل غفار، عمر اور حارث عرف سونو نے معمولی رنجش پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی تھی،فائرنگ سے شہری نعیم عباس ہلاک جبکہ شہریار، ثمران اور وقاص شدید زخمی ہو گئے تھے

انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے 16سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم مدثر کو گرفتار کیا، سیکورٹی گارڈملزم مدثر چند روز قبل طالبہ کو ورغلا پھسلا کراپنے ساتھ کاہنہ لے گیا اور بدفعلی کے بعد فرار ہو گیا تھا،انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے فیضی ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتار ملزمان فیضان عرف فیضی اور احسان سے موٹرسائیکل، نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،انویسٹی گیشن پولیس شفیق آباد نے ہی موبائل سنچر گینگ کے 2 اشتہاری ملزمان علی رضا اور فاروق کو گرفتار کیا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،

دوسری جانب سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی زندگی اور صحت کی حفاظت اولین ترجیح ہے لاہور پولیس اپنی سپاہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔انہوں نے یہ بات آج فیصل چوک میں ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے چلچلاتی دھوپ اور گرمی میں شاہراہوں پر فرض کی ادائیگی میں مصروف ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی،ایس پیز،ڈی ایس پیز،ٹریفک پولیس افسران ہمراہ تھے۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم اور سی ٹی او منتظر مہدی نے بھی ٹریفک وارڈنز میں چھتریاں تقسیم کیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شدید گرمی اور دھوپ میں شہریوں کی خدمت میں مصروف ٹریفک وارڈنز لاہور پولیس کا فخر ہیں۔انہوں نےٹریفک پولیس کے لئے چھتریاں فراہم کرنے پر وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت پولیس لائنز میں آج اعلی سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز،انوسٹی گیشن اور آپریشنز ونگ کے تمام ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نے گزشتہ دو ہفتے کے دوران ایس پیز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔،سی سی پی او لاہور نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کو پکڑے بغیر سنگین جرائم کا سدباب ناممکن ہے لہذا پولیس افسران سنگین جرائم میں ملوث عادی مجرموں خاص کر اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری پر فوکس کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایس پیز پریکٹیکل پولیسنگ اپنائیں،فیلڈ میں نکلیں اور تھانوں میں ایس ایچ اوز اور انوسٹی گیشن افسران کے ساتھ بیٹھ کر شہریوں کے مسائل کی داد رسی کریں۔بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں،قمار بازوں اور آرگنائزڈ کرائم کے خلاف انٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کریں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ایس پیز،ایس ڈی پی اوز تفتیشی افسران کے ساتھ بیٹھ کر مقدمات کے چالان مکمل کروائیں تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایس پیز پبلک ریلیف کے لئے اپنی کمانڈ مضبوط کریں، چالاننگ اور ریکوری کی شرح بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ چوری،ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں کے تدارک کے لئے سیف سٹیز اتھارٹی کے جدید انفارمیشن سسٹم کی معاونت حاصل کریں۔ہیلپ لائن 15 کی مصدقہ کالز اور فرنٹ ڈیسک پر موصولہ درخواستوں پر فوری اندراج مقدمہ یقینی بنائیں۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور پنجاب سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت کاروائیاں تیز کی جائیں جبکہ عارضی رہائش گاہ آرڈیننس،اسلحہ آرڈیننس،انسداد ون ویلنگ و ہوائی فائرنگ ایکٹ پر عمل درآمد بھی یقینی بنایا جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران کو روانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے ذریعے ملک دشمن عناصر اورقانون شکن و جرائم پیشہ افراد کا محاسبہ کرنے کی ہدایت کی۔

پولیس فائرنگ سے جاں بحق اسامہ سٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی،کتنی گولیاں لگیں؟

اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست

Shares: