کراچی؛ پولیس اہلکار وارداتوں میں ملوث

0
32
crim

عوام کو چوروں اور ڈکیتوں سے محفوظ رکھنے کیلئے قائم محکمہ پولیس کا اہلکار خود ہی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث پایا گیا ہے جبکہ صحافی دانیال حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس اہلکار ذیشان کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا ہے.

علاوہ ازیں ائیرپورٹ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ڈسٹرکٹ ایسٹ شعبہ تفتیش میں تعینات ہے، ملزم نےدوساتھیوں سمیت گزشتہ روز شہری سےموٹرسائیکل چھینی، واردات کے دوران شہری سے لوٹ مار بھی کی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
تاہم پولیس کے مطابق موٹرسائیکل ٹریکنگ کے دوران لوکیشن پولیس لائن شاہراہ فیصل کی آئی تھی جبکہ موٹر سائیکل ایس ایس پی ایسٹ آفس کے عقبی سوسائٹی میں کھڑی کی گئی تھی جسے ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کر برآمد کرلیا تھا. ادھر متاثرہ افراد کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکار کی جانب سے ایک 125 موٹر سائیکل، دو عدد موبائل فونز اور تقریباً ایک لاکھ روپے نقد چھینے گئے۔

Leave a reply