کراچی پولیس نے ایک انوکھا شخص گرفتار کرلیا

کراچی :دنیا میں عجیب طبیعتوں اور مزاجوں کے انسان رہتے ہیں اس لیے ان کے کام بھی انوکھے ہی ہوتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ زیارت کے ایک رہائشی کا ہے جو پیروں سے گاڑی چلاتا ہے ، پھر یہی شخص پولیس کی حراست میں بھی آجاتا ہے ، اطلاعات کے مطابق زیارت میں پیروں سے گاڑی چلانے والے شخص کو کراچی میں گرفتار کر لیا گیا۔

ٹرمپ اور اردوان میٹھی میٹھی باتیں کرنے لگے

کراچی کے علاقے لیاری میراں ناکہ کا رہائشی ملزم یوسف عیسیٰ کو پولیس نے سی ویو کے قریب سے گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یوسف عیسیٰ کی پیروں سےکار چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جو بچوں کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر پیروں سے گاڑی چلا رہا تھا۔

پتنگ باز کھلاڑی ، قانون کی دھجیاں اڑادیں

میرا نام یوسف عیسیٰ ہے مگر آجکل لوگ مجھے ٹرپل ایٹ کٹ کہتے ہیں، تین سال سے ایسے ہی گاڑی چلارہا ہوں لیکن کبھی حادثہ نہیں ہوا، اس انداز میں گاڑی چلانا خداداد صلاحیت ہے۔ملزم کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اپنی گاڑیوں سے مجھے ٹکر بھی ماری ہے، پہلے میں معذور تھا مگر اب صحت مند ہوں۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسیاں کشمیری رہنماوں کو غائب کرنے لگیں

Comments are closed.