راولپنڈی:پولیس کی بڑی کارروائی، چوری شدہ 03 موٹرسائیکل سمیت لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرونکس و گھریلو سامان برآمد،پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی، چوری شدہ 03 موٹرسائیکل سمیت لاکھوں روپے مالیت کا الیکٹرونکس و گھریلو سامان برآمدکرلیا،پولیس نے گینگ سربراہ بھی گرفتارکرلیا

پوٹھوہارپولیس ڈویژں کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ مورگاہ پولیس نے گھروں کے تالے توڑ کرکے شہریوں کو قیمتی سامان سے محروم کرنے والے گینگ کا مرکزی ملزم لقمان گرفتار کرلیا،ملزم لقمان کے خلاف کارروائی ایس ایچ او تھانہ مورگاہ اور ٹیم نے کیملزم اپنے باپ کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتا تھا

 

پولیس کےمطابق ملزمان کا تعلق کوہاٹ سے ہے، متعدد وارداتوں کا انکشاف،ملزم کے باپ اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جارہے ہیں،

ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہےکہ ملزم سے بھاری مقدار میں چوری شدہ مال برآمد ہوا ہے، تحقیقات میں مزید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے،ملزم سے تفتیش کر کے دیگر ساتھیوں اور سہولتکاروں کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے

Shares: