سوئمنگ پول میں ڈوب کر بچے کی موت: ٹرینرز گرفتار
کراچی :سکول کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کم عمر لڑکے کی تدفین کردی گئی جبکہ پولیس نے قتل بالسبب کے الزام میں 2 انسٹرکٹر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کے سوئمنگ پول میں بچے کی موت کے بعد واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
کراچی سے پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے متوفی عثمان کے والد ذیشان احمد درانی کی مدعیت میں دفعہ 322 (قتل بالسبب) کے تحت ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 2 انسٹرکٹر کو گرفتار کرلیا۔ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی میں بچے کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، جس کے بارے میں پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی نے تصدیق کی کہ بچے کی موت ڈوبنے سے ہوئی۔